حادثات میں2خواتین جاں بحق ،21افراد زخمی
ڈاہرانوالہ‘ مظفر گڑھ ‘ بستی ملوک( نامہ نگار ‘سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ) ڈاہرانوالہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی ‘ خاتون جاں بحق ‘ 4 (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
زخمی ہوگئے ۔ کیری ڈبہ اور بس تصادم میں بھی خاتون چل بسی ‘ 2 زخمی ہوگئیں ۔ تفصیل کے مطابق ڈاہرانوالہ میں دو ہفتوں کے دوران ایک اور مسافر بس حادثہ کا شکار ہوگئی، تیز رفتار بس فیصل آباد سے مروٹ جارہی تھی کہ 75 موڑ کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں ایک مسافر عورت صغراں بی بی بس کے نیچے دب جانے کی وجہ سے جانبحق ہو گئی اور 9 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے، زخمی مسافروں کی مدعیت میں بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق مسافروں نے ڈرائیور غلام رسول کو تیز رفتاری سے بار بار منع کیا مگر ڈرائیور غلام رسول نے ایک نہ سنی اور بس حادثہ کا شکار ہوگئی، زخمیوں کو ڈاہرانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر میں طبی امداد دی گئی، چار زخمیوں کو بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے، بہاولنگر اجتماع کے باعث ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں، ملحقہ شہروں سے آئی 1122 ٹیموں اور ڈاہرانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں کو پولیس کی گاڑیوں میں ڈال کر ڈاہرانوالہ رورل ہسپتال منتقل کیا، آئے روز مسافر بسوں کے حادثات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے، شہری اب بسوں میں سوار ہونے سے کترانے لگے ہیں اور خوف کا شکار ہیں۔دریں اثناء خانگڑھ کے نواحی علاقہ صدیق آباد کا نوجوان محمد نعیم مزدوری کے لئے ملتان گیا ہوا تھا کہ اس کا حادثہ ہو گیا جبکہ حادثہ کی اطلاع پر اس کا بھائی ندیم اپنی تین بہنوں اور والدہ کے ہمراہ کیری ڈبہ پر ملتان جا رہا تھا کہ قومی شاہراہ منڈاچوک کے قریب بس سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں فرزانہ بی بی جو کہ چار بچوں کی ماں ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ زاہدہ بی بی اور رانی بی بی کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دو موٹرسائیکلز کی آپس میں ٹکر سے مدثر نامی شخص کی ٹانگ فیکچرریسکیو بستی ملوک نے فوری طبعی امداد فراہم کی اور زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا 5فیض پر ایک اور حادثہ تفصیلات کے مطابق اڈا پانچ فیض پر ہائی ایس اور ہارویسٹر میں تصادم جس میں 10افراد زخمی ہوگے اطلاع پر ریسکیو بستی ملوک نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں ہائی ایس سے نکالا اور طبعی امداد دینے کے بعد نشتر اہسپتال ملتان منتقل کر دیا ۔