نواز شریف ، اہل خانہ کی شہباز شریف سے ملاقات ، نیب کیسز ، پارٹی معاملات پر گفتگو

نواز شریف ، اہل خانہ کی شہباز شریف سے ملاقات ، نیب کیسز ، پارٹی معاملات پر ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے خاندان کے دیگر افراد کیساتھ نیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کیساتھ مریم نواز، نصرت شہباز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے ، ملاقات کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور نصرت شہباز نیب آفس سے ر وانہ ہوگئے لیکن حمزہ شہباز اپنے تایانوازشریف کیساتھ نیب آفس میں دیر گئے تک ملاقات کر تے رہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی معاملات بھی پر بات چیت کی گئی۔خاندان کے افراد شہباز شریف کیلئے گھر سے کھانا ساتھ لائے تھے جس میں پالک گوشت، بریانی، قورمہ اور زردہ شامل تھا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -