جی 20سمٹ، امریکہ اور رکن ممالک میں اختلافات، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا

جی 20سمٹ، امریکہ اور رکن ممالک میں اختلافات، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا

  

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) معیشت کے اعتبار سے دنیا کے 20 بڑے ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کا سربراہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں عالمی تجارتی نظام اور امیگریشن کے معاملات میں بہتری پر اتفاق کیا گیا جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیرس معاہدے کے نفاذ پر 19 ممالک نے اتفاق اور امریکا نے انکار کردیا۔اجلاس کے دوران ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اصلاحات پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ سال جی 20 کا سربراہ اجلاس جاپان میں اور 2020ء4 میں سعودی عرب میں ہوگا۔سمٹ کے حتمی اعلامیے پر امریکا اور دیگر ممالک کے درمیان اختلافات سامنے آئے، میزبان ملک ارجنٹائن نے تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔امریکی صدر کی ضد کے باعث اعلامیے کے بجائے مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ دو روز سے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری سالانہ کانفرنس کے حتمی اعلامیے پر امریکا اور دیگر ممالک کے اختلافات تھے۔مشترکہ بیان میں عالمی رہنما عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)میں اصلاحات پر متفق ہو گئے ہیں جب کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پیرس معاہدے پر امریکا کے علاوہ باقی 19 رکن ممالک نے اتفاق کیا۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ بیان میں جی 20رہنماؤں نے عالمی تجارتی نظام میں موجود نقائص کا اعتراف کیا اور ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات پر اتفاق کیا۔جی 20کے تمام رکن ممالک نے ا?زاد تجارت کی حمایت کی جب کہ اجلاس میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کا سرسری ذکر کیا گیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں رکن ممالک کو ان کا ساتھ دینا ہوگا اور قتل کا مقدمہ ترک سرزمین پر چلنا چاہیے۔روسی صدر پیوٹن اور دیگر رہنماؤں نے خطابات اور پریس کانفرنسز کیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر سے فاخرانہ انداز میں ہاتھ ملایا، دونوں رہنماؤں کا مسکرانا معنی خیز تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے روز روسی ہم منصب سے ملاقات منسوخ کی اور یوکرین کے تنازع کا ذکر کیا جبکہ دوسرے روز سابق صدرجارج بش کے انتقال کے باعث پریس کانفرنس منسوخ کی اور واپس چلئے گئے۔ٹرمپ اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات بھی ہوئی، وائٹ ہاؤس نے ملاقات کی تصدیق کی لیکن یہ کہاکہ بات چیت غیر رسمی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -