العزیزیہ سٹیل ملز ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج

العزیزیہ سٹیل ملز ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی‘ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نیب کے پراسیکیوٹر حتمی دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں اور آج تیسرے روز بھی وہ اپنے دلائل دیں گے جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تحریری سوال نامہ دیدیا گیا ہے اور وہ اپنا جواب داخل کرائیں گے‘ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے ‘ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نواز شریف کی طرف سے عدالت میں پیش ہونگے جبکہ نیب کی پراسیکیوشن ٹیم سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت میں حاضر ہوگی۔

ریفرنس سماعت

مزید : صفحہ اول