پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے ہم ان کاساتھ دیں گے ،خورشید شاہ

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے ہم ان کاساتھ دیں گے ،خورشید شاہ

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق قائد حزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو صوبہ نہیں بنائے گئی، انھوں نے لوگوں گمراہ کیا اگر وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم ہر پلیٹ فارم پران کا ساتھ دیں گے،اٹھارویں ترمیم کے خلاف مختلف قوتیں متحرک ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ ترمیم کو ختم کرکے صوبائی خود مختیاری ختم کی جائے۔پہلے بھی کئی بار ون یونٹ اور ون مین شو کے تجربے ہوگئے ہیں جو ہمیشہ ناکام ہوئے، وہی ملک کامیاب ہوتا ہے، جس کی فیڈریشن مضبوط ہو لیکن ادھر فیڈریشن کو کمزور کیا جارہا ہے،مجھے جسٹس جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب تعینات کرنے پر افسوس نہیں ہے کیونکہ فرعون کے گھر میں ہی موسی پیدا ہوا تھا ۔سکھرمیں این این آئی کراچی کے بیورو چیف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2008میں پہلی بار فیڈریشن کو پیپلزپارٹی نے مضبوط کیا، رضا ربانی اٹھارویں ترمیم کا مسودہ لے کرآئے اور آصف زرداری کو یہ کریڈٹ جاتاہے کہ انہوں نے صوبوں کو خود مختیار بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم کہتا ہے کہ جو سیاستدان یوٹرن نہیں لیتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، پیپلزپارٹی کی قیادت نے لوگوں کو سوچ اور نظریہ دیا، بے نظیر صاحبہ کو دھمکیاں دی گئیں کہ آپ پاکستان نہ جائیں، آپ کو مار دیا جائے گا، بے نظیر صاحبہ یوٹرن لے سکتی تھیں لیکن آپ نے کہا مجھے پروا نہیں مجھے بس اپنی عوام میں رہنا ہے۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول