ڈی جی نیب لاہور کی نواز اور شہباز شریف سے ملاقات کی خبریں من گھڑت،ترجمان

ڈی جی نیب لاہور کی نواز اور شہباز شریف سے ملاقات کی خبریں من گھڑت،ترجمان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب )نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی تردید کردی ہے او ر وضاحت کی ہے چےئر مین نیب نے ڈی جی جیز کی سیاسی شخصیات سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے ،من گھڑت خبرین نیب اورافسران کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اتوار کے روز نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہو ئی ، چےئر مین نیب نے تمام ڈی جیز کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے نیب لاہور قانون کے مطابق اورمیرٹ پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے چےئر مین نیب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہاہے گمراہ کن من گھڑت خبریں نیب اور افسران کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

نیب تردید

مزید : صفحہ اول