روپے کی قیمت میں کمی ، شہری ’’میڈان پاکستان ‘‘ اشیاء خریدیں : صدر مملکت

روپے کی قیمت میں کمی ، شہری ’’میڈان پاکستان ‘‘ اشیاء خریدیں : صدر مملکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے اور میری خواہش ہے کہ تمام پاکستانی ’’میڈان پاکستان ‘‘ اشیاء خریدیں۔ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگڑری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کے استعمال سے گریز کیا جاسکتا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کر ’’میڈان پاکستان‘‘اشیاء ضرور خریدیں۔

مزید : صفحہ اول