وزیراعظم کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس (آج) پیر کواسلام آباد میں ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس 3 دسمبر پیر کو ہوگا جس میں اپوزیشن کی ہٹ دھرمی پر حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا ئیگی ٗحکومت مسلم لیگ (ن) کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر اجلاس میں بریفنگ دیں گے، چیئرمین پی اے سی پر اپوزیشن سے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا جائیگا جبکہ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور چیف وہیپ عامر ڈوگر قائمہ کمیٹیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔واضح رہے اپوزیشن نے پی اے سی کے معاملہ پر قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔

پی ایم اجلاس

مزید :

صفحہ اول -