شعبہ توانائی 1300 ارب کا مقروض ،حکومت کا قرضہ اتارنے کیلئے اثاثے گروی رکھنے کا فیصلہ

شعبہ توانائی 1300 ارب کا مقروض ،حکومت کا قرضہ اتارنے کیلئے اثاثے گروی رکھنے کا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کو توانائی کے شعبے کے 1300 ارب روپے کے گردشی قرضے اتارنے کیلئے اثاثے گروی رکھنا پڑ گئے ، بھاری قرضے کو اتارنے کیلئے کمرشل بینکوں سے مزید قرضے لئے جائیں گے۔وفاقی حکومت کا گردشی قرضوں سے نمٹنے کیلئے انوکھا منصوبہ، بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کے اثاثے گروی رکھ کر 200 ارب روپے حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق کمرشل بینکوں سے ڈسکوز اور جنیکوز کے اثاثوں کے بدلے 100 سے 200 ارب روپے تک حاصل کئے جائیں گے جن سے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔حکومت نے بینکوں سے 36 ارب روپے کا انتظام کر لیا ۔ حکام کے مطابق گردشی قرضے ریکارڈ 1300 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

اثاثے گروی

مزید :

صفحہ اول -