پاکستان کو سرمایہ کاری کی صورت ایک نہیں کئی بیل آؤٹ پیکیجزدینگے ،چین

پاکستان کو سرمایہ کاری کی صورت ایک نہیں کئی بیل آؤٹ پیکیجزدینگے ،چین

  

اسلام آباد (این این آئی)چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگبن نے کہاہے چین، پاکستانی معیشت کو فروغ دینے کیلئے قرض فراہم کرنے کے بجائے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریگا، چین پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا ،بھاری رقوم کے بجائے چین، پاکستان کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں مختلف بیل آؤٹ پیکیجز فراہم کریگا ۔پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹر و یو میں انہوں نے بتایا وزیراعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے جو سیاست اور مالیاتی سیکٹر میں تعاون فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیں گے۔سرمایہ کاری سے پا کستا ن کومالیاتی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ئے تجارتی منصوبوں کے آغاز سے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کا دائرہ کار وسیع ہوجائے گا۔ پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ امداد ذرائع فراہم کرے گا۔پاکستان کے گردشی قرضوں کا بوجھ بڑھانے میں سی پیک کا کوئی کردار نہیں ، 22 منصوبوں میں صرف 4 کا آغاز سی پیک کیفراہم کردہ قرض کے ذریعے کیا گیا تھا جبکہ دیگر منصوبے سرمایہ کاری کی بنیاد پر کیے گئے تھے جو پاکستانی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔کراچی میں قائم قونصل خانے پر حملے میں اپنی جان قربان کرنے والے پولیس افسران کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے لانگ ڈنگبن کے مطابق ان کے ملک کے سفارتکار مستقل فنڈ قائم کرنے پر غور کررہے ہیں جو نہ صرف شہید پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو مالی مدد فراہم کریگا بلکہ پاکستان کے مستحق افراد کی مدد بھی کریگا۔ چین

مزید :

صفحہ اول -