ہماراتحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں،سینکڑوں کا رکنو ں کے حلف نامے

ہماراتحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں،سینکڑوں کا رکنو ں کے حلف نامے

اسلام آباد،لاہور(آن لائن)حکومت کی طر ف سے تحریک لبیک کی قیا دت کیخلا ف سخت ایکشن لینے کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کا رکنوں نے تحریک لبیک سے علیحدگی اختیار کر نے کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کے پاس اپنے حلف نامے جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار کا رکنوں کے علا و ہ مقد مات سے مفرور ہو نے والوں نے بھی تحریک لبیک سے لا تعلقی کے بارے حلف نامے تیا ر کرلئے ہیں اور جلد جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔دوسری طرف تحریک لبیک قیادت کیخلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہونے کے بعد ردعمل جاننے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔وفاقی دارالحکومت سے 15 اور راولپنڈی سے32افراد کو مانیٹر کیا جائے گا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد سپیشل برانچ نے تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات پر مقدمات کے اندراج کے بعد جڑواں شہروں سے ان افراد کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کردیا ہے اور وہ ایسے افراد گلی،محلے میں مخصوص افراد کو بھڑکاتے رہے ہیں۔ابتدائی طور پر ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے15جبکہ راولپنڈی سے32 ایسے افراد سامنے آئے ہیں جو اپنا ردعمل دے سکتے ہیں،47 افراد کی مانیٹرنگ سمیت انکے حلقہ احباب پر بھی کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک لبیک

مزید : صفحہ اول