ٹیکسٹائل سیکٹر کی دوسری بڑی نمائش ٹیکسپو 19 اپریل کو ہوگی

ٹیکسٹائل سیکٹر کی دوسری بڑی نمائش ٹیکسپو 19 اپریل کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمٹنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر انتظام ٹیکسٹائل سیکٹر کی دوسری بڑی نمائش ’’ ٹیکسپو 2019ء ‘‘ 11تا14اپریل 2019ء کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگی۔ ٹی ڈی اے پی کے جاری بیان کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں آرٹ سلک ، سینتھپٹک ٹیکسٹائل ملبوسات ، نٹ ویئرز ، ہوم ٹیکسٹائل ، ہینڈی کرافٹ ٹیکسٹائل ، فیبرک ، یارن ، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ، کارپٹس اور ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش کیلئے سینکڑوں کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گی۔نمائش کے انعقاد کیلئے اتھارٹی نے کمپنیوں سے بڈز مانگی ہیں جبکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کو نمائش میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے اور انہوں نے نمائش میں شرکت کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے زیر انتظام نمائش کے انعقاد سے شعبہ کی ترقی اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -