پاک ویلز کے زیراہتمام لاہور میں دوسرے کار میلے کا شاندار انعقاد

پاک ویلز کے زیراہتمام لاہور میں دوسرے کار میلے کا شاندار انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پاک ویلز کے زیراہتمام لاہور میں دوسرے کار میلے کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد لبرٹی مارکیٹ پہنچ گئے۔پاک ویلز پاک ویلز کے زیراہتمام لبرٹی پارکنگ لاہور میں دوسرے سرٹیفائیڈ کار میلے کا انعقاد کیا ،جس میں استعمال شدہ کاروں کو آکشن کے لیے پیش کیا گیا شہری بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے اس کار میلے کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میں استعمال شدہ گاڑیوں کو تکنیکی ماہرین کی جانچ پڑتال کے بعد آکشن کے لیے پیش کیا جاتا ہے اور پاک ویلز ان گاڑیوں کی خریداروں کو وارنٹی بھی دیتا ہے ۔

کار میلے میں درآمد شدہ کاروں میں ہیچ بیکس، سیڈانز، ایس یو وی ایس شامل تھی جن میں شہریوں نے خوب دلچسپی کا اظہار کیا ، اس حوالے سے پاک ویلز کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم مارکیٹ میں ایک نیا بزنس آئیڈیا لیکر آئے ہیں جس سے گاڑیوں کی تجارت کا طریقہ کار تبدیل ہو رہا ہے ۔ اور لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کار میلے کا مقصد خریداروں کو دھوکے سے بچانا ہے۔

مزید :

کامرس -