چوتھی سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش آج سے شروع ہو گی
لاہور(این این آئی )چوتھی سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش آج ( پیر) سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی ۔ پہلے مرحلے میں کانفرنس منعقد ہوگی جبکہ اس کے بعد نمائش کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ تین سے پانچ دسمبر تک منعقدہ نمائش میں زراعت اور اس کے ذیلی شعبوں سے تعلق رکھنے والی پچاس سے زائد پاکستانی و چینی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔