ترک کنسٹرکشن کمپنی پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں منصوبہ سازی کی خواہشمند

ترک کنسٹرکشن کمپنی پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں منصوبہ سازی کی خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامر س ڈیسک) ترکی کی کنسٹرکشن کمپنی کے وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں وفد کے سربراہ بہرام کراجان نے کہا کہ ترکی پاکستان میں تعمیراتی شعبے میں مشترکہ منصوبے لگانے کا خواہشمند ہے ۔ فارما سیوٹیکل، ہیلتھ اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ پراجیکٹ لگائے جا سکتے ہیں ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر ایک فعال چیمبر ہے انہوں نے دوطرفہ علاقائی تجارت کے فروغ کے حوالے سے آ رسی سی آئی کے کردار کو سراہا ۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر بدر ہارون نے اپنے خیر مقدم خطاب میں وفد کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں ۔ ہمیں ترکی کے تجربات سے استفادہ کرنا ہو گا کنسٹرکشن شعبے میں سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے اس صنعت سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر وفود کے تبادلوں اور نمائشوں کے انعقاد پر زور دیتا ہے اس سے سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں پولٹری، پینٹ، ماربل، اور جیمز ایند جیولری سیکٹر میں دوطرفہ منصوبے لگانے کے مواقع موجود ہیں ۔ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے ۔ اور ماحول سازگار ہے۔ انہوں نے وفد کو پاکستان میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور وفود کی سطح پر متعلقہ عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرنائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے

مزید :

کامرس -