امریکا ‘چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان بھر پور استفادہ کرسکتا ہے‘احسان ملک
اسلام آباد (آن لائن) امریکا اور چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان بھر پور استفادہ کرسکتا ہے اور اگر چینی برآمد کنندگان پاکستان سے امریکا کو برآمدات کریں تو اس سے ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتوں کی منتقلی میں مدد ملے گی۔پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک نے کہا ہے کہ امریکا نے چین سے کی جانے والی درآمدات پر ٹیرف میں اضافہ کیا ہے اور اب تک ٹیکسز میں 250ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں مزید اضافہ سے اس کا حجم 267ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اگر پاکستان سے امریکہ کو برآمدات کرے تو اس سے پاکستان کو 2 تا2.5ارب ڈالر کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔