پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں 5.89 فیصد کمی

پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں 5.89 فیصد کمی

  

اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.89 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹو موٹومیسنوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبرتک ملک میں 9 ہزار160 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور8 ہزار249 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.89 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں 9 ہزار700 یونٹ گاڑیوں کی پیداواراور9 ہزار479 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ان میں سوزوکی راوی، ٹویوٹا ہائی لکس اورجے اے سی کی پک اپ گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -