موبائل فون صارفین کی تعدد اکتوبر میں 4لاکھ 96ہزار بڑھ گئی

موبائل فون صارفین کی تعدد اکتوبر میں 4لاکھ 96ہزار بڑھ گئی

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ماہ اکتوبر میں چار لاکھ 96 ہزار 107 صارفین کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 152.16 ملین ہو گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں یو فون کے صارفین کی تعداد میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہینے کے دوران کمپنی کے 2 لاکھ 74 ہزار 58 نئے صارفین بن گئے ہیں جن میں سے دو لاکھ 45 ہزار 404 ڈیٹا سبسکرائبر ہیں جس سے ملک میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی دلچسپی عیاں ہوتی ہے۔ ڈیٹا صارفین کی مجموعی تعداد 21.1 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت ملک میں یو فون سمیت تین کمپنیاں تھری اور فور جی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

مزید : کامرس