تجارتی نمائش ’’میڈیکل جاپان ایکسپو‘‘ میں شرکت کیلئے 14 دسمبر تک درخواستیں طلب

تجارتی نمائش ’’میڈیکل جاپان ایکسپو‘‘ میں شرکت کیلئے 14 دسمبر تک درخواستیں ...

  

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے اوساکا، جاپان میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’میدیکل جاپان ایکسپو‘‘ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 14 دسمبر 2018ء تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش میں طبی آلات، سہولیات ، ری ہیبلی ٹیشن مصنوعات سمیت علاج معالجہ میں استعمال ہونے والے آلات و مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات ، خدمات کی نمائش کرسکیں گے جس انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش 20 سے 22 فروری 2019ء کو اوساکا جاپان میں منعقد ہو گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -