آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور( این این آئی)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 25200 کیوسک اور اخرج 45000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد4200 کیوسک اور اخراج4200 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 8800کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد8800کیوسک اور اخراج 4000کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد70900 کیوسک اور اخراج 66900کیوسک،چشمہ آمد 54500 کیوسک اوراخراج 44000کیوسک، تونسہ آمد 56400 کیوسک اور اخراج48700 کیوسک رہا۔

، پنجند آمد3900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 41700کیوسک اور اخراج 35100 کیوسک، سکھر آمد30900 کیوسک اور اخراج5500 جبکہ کوٹری بیراجآمد4700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1431.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.827 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1134.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.215 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید : کامرس