سیالکوٹ کے صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے مالی اور تکینکی معاونت کرینگے‘ ڈیوڈپرسٹن
اسلام آباد (آن لائن) آسٹریلیا سیالکوٹ کے صنعتی شعبہ کی ترقی اور فروغ کیلئے بھرپور مالی اور تکینکی معاونت فراہم کرے گا تاکہ صنعتی شہر میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جاسکے۔ پاکستان میں آسٹریلیا کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر ڈیوڈپرسٹن نے سیالکوٹ کی صنعت کارو تاجر برادوی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ سیالکوٹ کی صنعتوں میں کام کرنے والی خواتین ورکرز کی سہولیات میں اضافہ اور مشکلات کے خاتمہ کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا اولین ترجیات میں شامل ہونا چاہیے اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی مارکیٹ ڈویلمپنٹ فیسیلٹی (ایم ڈی ایف) شہر کے صنعتی یونٹ میں کارکن خواتین کومحفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے معانت کرسکتی ہے جس سے نہ صرف کارکن خواتین بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی فنانشل سیکورٹی مہیا ہوگی۔خواتین کیلئے کام کرنے کا محفوظ ماحول خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ اور ایم ڈی ایف سیالکوٹ کے صنعتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مل کر ک کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیادو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے بھی معاونت فراہم کرنے کا خواہشمند ہے اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کاروں باری برادری کے با ہمی رابطوں میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔