کھجور کے باغبانوں کو پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت

کھجور کے باغبانوں کو پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ماہرین زراعت نے کھجور کے کاشتکاروں کو رواں ہفتہ کے دوران پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان و کاشتکار دسمبر کے رواں ہفتہ میں کھاد ڈالنے کا عمل مکمل کر لیں، جبکہ انہوں نے رواں ماہ کے آخر اگلے ماہ جنور ی کے پہلے عشرہ کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھاد کی پوری اور نائٹروجن کی آدھی مقدار ڈالنے کا بھی مشورہ دیا ہے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو 4 سے5 کلوگرام ایس ایس پی یا 2 کلوگرام ٹی ایس پی اور ایک کلوگرام یوریا کھاد فی پودا استعمال کروانی چاہئے ، پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے ۔

۔ آدھی کیمیائی کھاد 31 دسمبر تک گوبر والی کھادکے ساتھ اور بقیہ کھاد جنوری کے آخری ہفتہ میں ڈالی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد تنے سے ایک فٹ دور درخت کی شاخوں کے پھیلاؤ کے برابر زمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے 31 دسمبر سے قبل درختوں کی شاخ تراشی ، پرانے پتوں کو توڑنے ، جن شاخوں پر پھل لگ چکا ہو انہیں کاٹنے اور نئے پتوں سے کانٹے ختم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ یہ کانٹے پھل کو زخمی نہ کر سکیں، جبکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی اور مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

مزید :

کامرس -