بلا امتیاز عازمین حج کی تربیت و خدمت ہماری اولین ترجیح ،ریحان افضل کھوکھر

بلا امتیاز عازمین حج کی تربیت و خدمت ہماری اولین ترجیح ،ریحان افضل کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )لاہور،فیصل آباد اور سیالکوٹ کے حاجی کیمپوں میں تعینات ہونیوالے نئے ڈائریکٹر حج ریحان افضل کھوکھر نے کہا کہ بلا امتیاز عازمین حج کی تربیت و خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام تر وسائل اور ذرائع بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حج آرگنازر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد کی قیادت ہوپ کے مرکزی قائدین حاجی مقبول احمد،احسان اللہ،حافظ شفیق کاشف،چودھری پرویز حمید اور مبشر صدیقی کر رہے تھے ،ڈائریکٹر حج نے کہا کہ تینوں شہروں میں ایک منظم طریقہ کار کے تحت تربیتی کیمپ قائم کیے جائیں گے اور سرکاری و پرائیویٹ حج سکیم کے حجاج اکرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے،انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حج پالیسی کے لیے مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے اس میں بھر پور دلچسپی لے کر مفید اور قابل عمل تجاویز پیش کی ہیں جن کو حج2019ء کی پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا ہوپ کے وفد نے ریحان افضل کھوکھر کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ نجی شعبہ دونوں حج سکیموں کے حجاج کی خدمت کے لیے بھر پور تعاون کرے گا اور وزارت مذہبی امور کی تعلیمات و ہدایات کی روشنی میں اپنی خدمات جاری رکھے گا اور تربیتی نشستوں میں عازمین حج کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔
ریحان افضل کھوکھر

مزید :

صفحہ آخر -