ہرکوئی پریشان ،حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی ،حمزہ شہباز

ہرکوئی پریشان ،حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی ،حمزہ شہباز

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہرکوئی پریشان ہے حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی ہے ،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی صاحب نے قوم کو اپنی حکومت کے 100روز کیلئے مقررہ کئے گئے اہداف سے متعلق آگاہ کرنے کی بجائے اگلے 100روز کا ایجنڈا دیدیا ہے ،ملک اور معاشرہ ایک سمت پر چلتا ہے لیکن حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین ہی نہیں کر سکی ، عوام کو نیا پاکستان نظر آنا شروع ہو گیا ہے ، اگر ایٹمی قوت کے حامل پاکستان اور 22کروڑ عوام کے ملک نے ایسے چلنا ہے تو پھر اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ان کی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن یہ ان کے اندر کا خوف بولتا ہے ۔ شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں 60روز ہو گئے ہیں لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ ہم تو حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ اس کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آئے ۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر