بیرون ملک جائیدادوں کے کوائف اکٹھے کررہے ہیں،گورنر پنجاب
لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات چھ ماہ میں عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے ان لوگوں کے کوائف اکھٹے کررہے ہیں جن کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں ۔ چیئر مین سیکرٹیریٹ لاہور میں تحریک انصاف کی نومنتخب سینیٹر سیمی ایزدی اور ولید اقبال کی طرف سے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھاحکومت کے سو دن مکمل ہونے پر بالکل تنقید کریں ،ہم احتساب کیلئے خود کو قوم کے سامنے پیش کرتے ہیں،اگر و فا ق ،پنجاب اور کے پی کے میں کسی جگہ کریشن کا کوئی بھی سکینڈل ہے تو سامنے لائیں۔
گورنر پنجاب