اندرون و بیرون ملک سے آنے جانے والی دوپروازیں منسوخ ، گیارہ تاخیر کا شکار

اندرون و بیرون ملک سے آنے جانے والی دوپروازیں منسوخ ، گیارہ تاخیر کا شکار

  

لاہور( این این آئی)اندرون و بیرون ملک سے آنے اورجانے والی دوپروازیں منسوخ جبکہ گیارہ تاخیر کا شکاررہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ای آر 521 منسوخہو گئی۔جبکہ لاہور سے مسقط جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 229 ایک گھنٹہ ،لاہور سے تہران جانے والی پرواز ڈبلیو 1194 پینتالیس منٹ ،لاہور سے کویت جانے والی پرواز کے یو 204 دو گھنٹے ،کویت سے لاہور آنے والی پرواز کے یو 203 دو گھنٹے ،یورمچی جانے والی پرواز سی زیڈ 6018 ساڑھے تین گھنٹے اوریورمچی سے سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6017 تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -