پنجاب اسمبلی کا آج دوپہر شروع ہوگا

پنجاب اسمبلی کا آج دوپہر شروع ہوگا

  

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا پانچواں سیشن آج ( پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ اجلاس کے اوقات کار کے دوران اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی جبکہ قریب واقع عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔اجلاس کے آغاز سے قبل سپیکر کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اجلاس چلانے کیلئے طریق کار طے کیا جائے گا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آج شروع ہونے والے اجلاس میں دو محکموں ہاؤسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات پوچھیں جائیں گے۔ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز کے علاوہ خواتین سے متعلق کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر بھی عام بحث کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -