کے پی کے کے بعد پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں بھی اصلاحات لائینگے ، پرویز خٹک

کے پی کے کے بعد پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں بھی اصلاحات لائینگے ، پرویز خٹک

محب بانڈہ (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں ریکارڈ اصلاحات کیے وہی اصلاحات اب پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں بھی کریں گے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملکی دولت لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ کرپٹ سیاست دان احتساب کا نام سنتے ہی کیوں ڈرنے لگتے ہیں اگریہ اتنے صاف ہیں تو خود کو احتساب کے لیے پیش کریں ۔پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ آخر