5سال سے عائد غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کردی گئی

5سال سے عائد غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر پابندی بھی ختم کردی ہے تاہم لائسنسوں کا اجراء صرف سابق آرمی افسران کو کیا جارہا ہے جبکہ عام شہریوں اور ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر سرکاری حکام کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر وفاق اور صوبوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں پر گزشتہ پانچ سال سے عائد پابندی کا خاتمہ کردیا اور پہلے مرحلے میں لائسنس صرف سابق آرمی افسران کو دیئے جارہے ہیں جو ان کے سکیورٹی خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عام شہریوں اور ارکان پارلیمنٹ کو ابھی تک ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر فیصلہ نہیں ہوسکا اور اس کے لئے وفاق اور صوبوں میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وفاق اور صوبے متفقہ طور پر نئی پالیسی دیں گے جس کی روشنی میں غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -