چودھری احسان کا بھی الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان

چودھری احسان کا بھی الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )فیڈریشن آف ریلیٹرز پنجاب کے صدر چودھری شفقت بندیشہ کے بعد میڈیا ایڈوائزر چودھری احسان نے بھی الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ،میاں طلعت احمد اور ان کے گروپ کو کامیاب کرانے کا عزم،ایف او آر پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چودھری احسان نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف ریلیٹرز پنجاب کے صدر چودھری شفقت بندیشہ کی طرف سے الخدمت گروپ کی حمایت کے اعلان کے خیر مقدم کرتے ہیں،جوہر ٹاؤن ڈیلرز کے دوست بھی میرے ساتھ 15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں میاں طلعت احمد اور ان کے پینل کی حمایت کریں گے ،چودھری احسان نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر بڑی آزمائش سے گزر رہا ہے آنے والے دنوں میں مزید مشکلات بڑھ سکتی ہیں اس لیے ہمیں سنجیدہ اور با وقار قیادت کی ضرورت ہے میاں طلعت احمد اور طاہر مجید با صلاحیت لوگ ہیں ہمارے مسائل سے آگاہ ہیں۔

چودھری احسان

مزید :

صفحہ آخر -