پروفیشنل گروپ کو3سالہ کارکردگی کی وجہ سے ووٹ ملیں گے،چودھری اعجاز

پروفیشنل گروپ کو3سالہ کارکردگی کی وجہ سے ووٹ ملیں گے،چودھری اعجاز

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )مصالحتی کمیٹی ڈی ایچ اے لاہور کے چےئرمین مون اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد اعجازنے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پروفیشنل گروپ کو گزشتہ3سالہ کارکردگی کی وجہ سے ووٹ ملیں گے،15دسمبر کے بعد خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے ،مصالحتی کمیٹی نے گزشتہ3سالوں میں ایک ارب سے زائد ریکوری کروائی ہے جو ڈی ایچ اے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے،میجر رفیق حسرت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چودھری اعجاز نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کے قیام سے 2015ء تک اتنے کام نہیں ہوئے جتنے 2015ء سے2018ء میں ہوئے ہیں ہمارے صدارتی امیدوار ڈاکٹر خالد محمود چودھری نے بطور سیکرٹری قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں ،چودھری اعجاز نے کہا کہ نعروں اور عمل میں بہت فرق ہوتا ہے ڈی ایچ اے میں پہلی دفعہ مصالحتی کمیٹی نے میرٹ پر فیصلے کیے ہیں ایسوسی ایشن نے اے جی ایم تسلسل سے کروائی ہیں،آڈٹ کروایا ہے ،تاریخ کا بڑا ٹورنامنٹ کروایا ہے ،ایسوسی ایشن کا علیحدہ دفتر بنایا ہے پروفیشنل گروپ کی3سالہ خدمات کو دیکھتے ہوئے 15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پورے پینل کو کامیاب کرائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -