سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایاگیا

سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و جذے سے منایا گیااور اس مناسبت سے مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے سب نے سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شرکت کی ، علاقائی گیتوں پر رقص کیا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، مٹیاری، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور پڈعیدن ،ٹنڈو محمد خان،کندھ کوٹ سمیت دیگر شہروں میں ریلیوں میں سندھی ثقافت کی سب سے مقبول چیز سندھی ٹوپی اور اجرک نمایاں رہی ۔تھرپارکر میں راجپوت سوڈھا برادری کی جانب سے یوم سندھی ثقافت پر ریلی نکالی گئی ،شرکاء نے سر پر قدیم روایتی راجپوتی پگڑیاں بھی پہن رکھی تھیں اور تلواروں کے ساتھ روایتی رقص کر کے جشن مناتے رہے ۔ مبارکپور اور گڑھی خیرو میں بھی جشن کا سماں رہا۔کراچی میں بھی پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی)کی جانب سے سندھی کلچر دن کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جو انصاف ہاؤس سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کی ۔رواں برس سندھی ثقافت کی تھیم ’ایکتا‘ رکھا گیاتھا جس کا مطلب اتحاد کے ہیں اور اسی سلسلے میں مختلف شہروں میں گلی محلے اور بازاروں کو سندھی ثقافتی اشیاء سے سجایا گیا اور بچے بڑے سب ہی اپنی تہذیب و ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے رہے ۔
سندھی ثقافت

مزید :

علاقائی -