عوام نے زرداری کو مسترد کر دیا سندھ حکومت کے پاس 300 ارب روپے کا کوئی حساب نہیں، نعیم الحق

عوام نے زرداری کو مسترد کر دیا سندھ حکومت کے پاس 300 ارب روپے کا کوئی حساب ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عوام نے آصف زرداری کو مسترد کر دیا ہے ٗ سندھ حکومت کے پاس 300 ارب روپے کا کوئی حساب نہیں۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری کے صادق آباد میں جلسہ سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان پر تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کی شکست بھول نہیں پا رہی ‘سندھ حکومت کے پاس 300 ارب روپے کا کوئی حساب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام محرومی کا شکار ہیں ‘ عوام نے آصف زرداری کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو کے نام پر سیاست کر رہی ہے ‘ زرداری کو ایسے بیانات پر شرم آنی چاہیے ۔ کے پی میں خدمت کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو ووٹ ملا۔ پاکستان کی بہتری کا دور شروع ہو چکا ہے۔ آصف زرداری کے بیانات کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین اقتصادی بحران کا شکار ہے۔

نعیم الحق

مزید : علاقائی