حکومت کی ایک لاکھ ڈالر کے عوض عرب شیوخ کو تلور مارنے کی اجازت

حکومت کی ایک لاکھ ڈالر کے عوض عرب شیوخ کو تلور مارنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے عرب شیوخ کو بلوچستان میں قیمتی اور نایاب پرندوں کے شکار کیلئے پر مٹ جاری کردئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 15 سے زائد علاقوں میں شکار کیلئے عرب شیوخ کو اجازت دی ہے جبکہ ایک علاقہ قطر کے شہزادے کو دیا گیا ہے جہاں نایاب پرندے تلور کے شکار کیلئے صرف ایک لاکھ ڈالر کے عوض دس روز کا پرمٹ دیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے صوبائی ڈپٹی کنززویٹر نیاز کاکڑ نے 15 سے زائد علاقے غیر ملکیوں کو الاٹ کرنے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا یہ علاقے صرف دس روز کیلئے صوبائی حکومت نے طے شدہ قوانین کے مطابق الاٹ کئے ہیں اور قواعد کے مطابق عرب شیخ سے ایک لاکھ ڈالر کی باقاعدہ فیس بھی وصول کر لی گئی ہے اجازت دینے سے پہلے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔ پرمٹ وزارت خارجہ امور کے توسط سے جاری ہوئے ہیں اور اس پر صوبائی حکام کی وفاقی حکومت سے کئی بار گفتگو ہوئی ہے۔ یہ صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے پہلی بار کسی نے پالیسی کے تحت باقاعدہ فیس دی ہے اس سے پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا،14 لائسنس جاری کئے گئے ہیں لیکن ان کے خیال میں 14پارٹیاں نہیں آئیں گی کیونکہ اس سال صوبہ خشک سالی کی زد میں ہے اور بارشیں نہ ہونے کے سبب پرندے بھی کم ہیں۔
تلورشکار اجازت

مزید :

علاقائی -