سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  

سوات (این این آئی)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 120 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلہ کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ

مزید :

علاقائی -