18 ویں ترمیم کا خاتمہ ممکن نہیں، نوید قمر

18 ویں ترمیم کا خاتمہ ممکن نہیں، نوید قمر

  

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے حکومت اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے آخر کرنا کیا چاہتی ہے وزیراعظم عمران خان عوام کے سامنے وضاحت د یدیں۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا اٹھارویں ترمیم میں اصلاحات تو لائی جا سکتی ہیں مگر اس کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ یہ ملک کے فائدے کیلئے کی گئی تھی 18 ویں ترمیم کی بات کرنیوالے پی ٹی آئی وزراء جواب دیں اگر صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تو ملک میں کیسے استحکام آئے گا، سب جماعتیں اس بات سے باخوبی واقف تھیں الگ صوبہ بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن وہ اور بات ہے کہ صدر عارف علوی سیاسی طور پر جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر پیچھے ہٹ جائیں چاہے پی ٹی آئی ہو یا کوئی دوسری سیاسی جماعت جو بھی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے قدم بڑھائے گا پیپلز پارٹی ضرورساتھ دے گی۔

نوید قمر

مزید :

علاقائی -