آج تاریخی دن، 30سال قبل بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں، آصفہ بھٹو

آج تاریخی دن، 30سال قبل بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں، ...

  

کراچی(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے آج کے دن 30 سال پہلے بینظیر بھٹونے تاریخ رقم کی اور دنیا کی سب سے کم عمر ترین پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔ ان خیالات کا اظہار آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اتوار کے روز کیاانہو ں نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج ہی کے دن 30 سال پہلے بنظیر بھٹونے تاریخ رقم کی اور دنیا بھر میں پہلی مرتبہ سب سے کم عمر تر ین مسلم خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا انہوں نے پرانی فرسودہ روایات کو توڑااور اپنے انقلابی اقدامات سے دنیا کو متاثر کرنے کا سفر جاری رکھا۔

مزید :

علاقائی -