انتخابی دھاندلی ، تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج ہوگا

انتخابی دھاندلی ، تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا ...

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج ہوگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ٗ ۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کرنے پر غور کیاجائیگا ۔ اپوزیشن ارکان کی طرف سے اپنے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کر دیئے گئے تھے جبکہ حکومتی ارکان اپنے ٹی او آرز پیش نہیں کر سکے تھے ، اس اجلاس میں حکومتی ارکان کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کئے جائیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی اجلاس

مزید : علاقائی