پولیس کا منشیات فروش اور جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7گرفتار

پولیس کا منشیات فروش اور جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ غازی آباد، ہربنس پورہ اور مناواں پولیس کامنشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،7 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ نے ڈویژن بھرمیں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے رکھا ہے جس پر تھانہ غازی آباد کی پولیس نے ملزمان محمد صدیق، محمد آصف ، شہزاد عرف دانہ، شبیر عرف احمداور کاشف کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1120 گرام چرس ،2 گیلن شراب اورجوئے پر لگائی گئی رقم 1800 روپے برآمد کر لئے ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

۔ اسی طرح ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش افتخار کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔ جبکہ تھانہ مناواں پولیس نے ملزم شاہد سے ایک پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Back

مزید : علاقائی