منچلوں کی ون ویلنگ اور ریسیں ،7زخمی درجنوں کیخلاف مقدمہ درج

منچلوں کی ون ویلنگ اور ریسیں ،7زخمی درجنوں کیخلاف مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں سخت پا بند ی کے باو جود اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات رونما ہوئے جبکہ پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کی بجائے تھانوں میں ہی موجود رہی ،بتایاگیاہے کہ پوش علاقوں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھاتے رہے اورریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر ٹولی کی شکل میں قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر لاکھوں روپے کا جوا بھی ء لگایا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شور و غل ہلڑبازی خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے،جان لیوا کھیل پر مکمل پابند ی عائد ہونے کے باوجود انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس سلسلہ میں پو یس کے ا فسرا ن نے بتایا کہ اتوار کی چھٹی کے روز ایک نوجوانوں کا ٹولہ سڑکوں پرجمع ہوتا ہے پولیس انکی گرفتاری کیلئے مثبت انتظامات کررہی ہے تاکہ اس جان لیوا کھیل کو مکمل طور پر بند کیا جائے والدین بھی بچوں کو منع کرنے کی بجائے انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کھیل میں اضافہ ہورہا ہے جلد ہی اس کھیل کو بند کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے گارات گے پویس نے درجنو ں افراد کے خلا ف مقدمہ بھی درج کیا ہے اور 7 موٹر سا یکل سوا روں کو ز خمی حا لت میں ہسپتا ل دا خل بھی کر وایا ہے ۔

مزید :

علاقائی -