فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ و سپیکر پنجاب اسمبلی ،چیئرمین واپڈا سے ملاقاتیں

فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ و سپیکر پنجاب اسمبلی ،چیئرمین واپڈا سے ملاقاتیں

لاہور( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لاہور آمد پر وزیراعلی عثمان بزدار،سپیکر پنجاب اسمبلی اور چیئرمین واپڈا جنرل (ر)مزمل حسین سے ملاقاتیں کیں جس میں ڈیمز کی تعمیر اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر میں وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے ،پانی ہمارے لئے لائف لائن ہے ،پانی کے ذخائر کے حوالے سے کوئی غفلت نہیں ہوگی ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم سمیت تمام ا دارے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے یکساں سوچ رکھتے ہیں ۔چےئرمین واپڈا نے کہا کہ بھاشااور مہمند ڈیم پر آئندہ برس کے آغاز پر کام شروع ہوجائے گا۔چودھری برادران سے ملاقات میں ملک مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں چوہدری مونس الہی بھی موجود تھے۔ اس موقع چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمرا ن خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ملک اورعوام کے مفاد میں ہے جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات میں مصروف ہے،وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاملات کی درست سمت کاتعین کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن سے پاک صاف شفاف نظام دیاہے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ میری وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی او ر بہت اچھی ملاقات رہی اور انہوں نے جو مجھے چاروں صوبوں کے حوالے سے جو رسپانس دیا ہے اس پر میں بہت خوش ہوں اور میری بہت حوصلہ افزائی کی میرا لاہور کا دورہ بہت کامیاب رہا ہے۔

مزید : علاقائی