گوجرانوالہ کی انڈسٹری ملک کیلئے انتہائی اہم ہے، عبدالرزاق داؤد

گوجرانوالہ کی انڈسٹری ملک کیلئے انتہائی اہم ہے، عبدالرزاق داؤد

  

گوجرانوالہ (اے پی پی) عبدالرزاق داؤد وفاقی مشیر برائے کامرس ،ٹیکسٹائل،انڈسٹری،پروڈکشن اینڈ انوسٹمنٹ نے کہا ہے گوجرانوالہ کی انڈسٹری پاکستان میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے لیکن اس شہر کی بد قسمتی ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اس کی انڈسٹری کو سہولیات سے محروم رکھا جس کی وجہ سے اس شہر کی انڈسٹری گرو نہیں کر پائی ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی اہمیت کو دیکھتے ہوئے یہاں کی انڈسٹری کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں گے کہ پوری دنیا میں گوجرانوالہ کی بنائی گئی مصنوعات ایک برانڈ کی صورت اختیار کر جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کے دوران کیا ۔جبکہ اجلاس میں کی صدارت چیمبر کے صدر محمد عاصم انیس نے کی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفر ،نائب صدر مصطفی شکیل ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور حاجی محمد شکیل،ملک ظہیر الحق ،رانا شہزاد حفیظ ،سمیع اللہ نعیم،نواز احمد باجوہ ،صدر لاہور چیمبر آف کامرس الماس حیدر ، عاصم ایاز انچارچ ٹیرف پالیسی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ، قمرزمان ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

عبدالرزاق داؤد

مزید :

علاقائی -