لین دین کے تنازع،ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علا قہ میں لین دین کے تنازعہ پرمحلے دار ملزمان نے فا ئر نگ کر کے 22 سالہ نوجوان کوشدید زخمی کر دیا گیا اطلاع ملنے میں پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر تے ہو ئے نا معلوم ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ،بتا یا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ پیکو روڈ کے رہائشی وقاص کا ملزمان سے لین دین کا تنا زعہ چل رہا تھا جس پر ملزمان نے معمولی تلخ کلا می پر فائر نگ کر دی اور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پو لیس کے مطا بق وقاص کے بیان پر مقد مہ درج کر لیاہے جلد ملزمان کو گر فتار کر لیا جائے گا ۔