خود کش بمبارخاتون کی اطلاع پرحساس مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ

خود کش بمبارخاتون کی اطلاع پرحساس مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں خود کش خاتون کی اطلاع پر قانون نافذ کر نے والے اداروں اور پو لیس نے شہر میں قائم حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے داخلی اور خارجی راستوں پر پو لیس کی نفری میں اضا فہ کر دیا گیا ،بتا یا گیا ہے کہ چند روز قبل خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر قانون ناٖفذ کر والے اداروں نے ،آ ئی جی کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کر نے احکامات جاری کر تے ہوئے مساجد ،مزارات ،امام بار گاہوں ،گر جا گھروں سمیت حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر نے کے ہدایات جاری کی آ ئی جی پنجاب نے تمام ایس پی کو سیکیورٹی سمیت حساس مقامات کے ارد گر د سر چ آ پریشن کرنے کے حکامات بھی جاری کر دیے ہیں ۔

مزید : علاقائی