سی ٹی او کاشہر کے مختلف سیکٹرز اور شاہراہوں کا دورہ

سی ٹی او کاشہر کے مختلف سیکٹرز اور شاہراہوں کا دورہ

لاہور( کرائم رپورٹر) سی ٹی او کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے کم عمر ڈرائیورز، خطرناک ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کا کہا ہے انھوں نے ، چھٹی کے باوجود شہر کے مختلف سیکٹرز اور شاہراہوں کا وزٹ کیا، سی ٹی او نے سیکٹر گلبرگ میں ٹریفک وارڈنز کی بریفنگ کی، ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز دوران ڈیوٹی شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں، ہمارا مقصد صرف اور صرف روڈ پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ہر حالات میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ہے، سی ٹی او کی طرف سے والدین کو کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دینے کی اپیل بھی کی گئی،شہری خصوصاً والدین خونی کھیل کے خاتمے کیلئے مثبت کردارادا کریں،کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی ، رکشہ کی ڈرائیونگ سے روکنے، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے خلاف موثر کارروائی کیلئے کینال روڈ، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے۔

جبکہ ڈی ایس پیز خود گشت کرتے نظر آئے، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز کم عمر بچے موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجا تے ہیں، جو عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں، والدین کی طرف سے بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینا اور ان پر مکمل چیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہماری ذرا سی غلطی سے عمر بھر کا پچھتاوا ہو سکتا ہے،والدین کوکم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،

مزید : علاقائی