ڈربن،کالوں نے ایک اور پاکستانی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا

ڈربن،کالوں نے ایک اور پاکستانی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کے دوران ایک اور پاکستانی نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق رات گئے گرے ٹاؤن کے علاقے میں سیاہ فام باشندوں نے ڈکیتی مزاحمت پر کنجاہ گجرات کے رہائشی کاشف علی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔مرحوم کی نمازہ جنازہ آج کلیئر وڈ مسجد ڈربن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد لاش کو پاکستان بھجوا دیا جائے گا،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستانی ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ پاکستانیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں،رزق حلال کی تلاش میں سر گرداں پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اب ان واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : علاقائی