پی آئی اے کا اسلام آباد سے دوحہ قطر کیلئے دوسری پرواز کا آغاز

پی آئی اے کا اسلام آباد سے دوحہ قطر کیلئے دوسری پرواز کا آغاز

  

اسلام آباد (این این آئی)شارجہ اور مسقط کے بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے دوحہ(قطر) کیلئے دوسری پرواز شروع کردی ٗجو ہر اتوار کو ایک بجے رات روانہ ہو گی اس سلسلے کی پہلی پرواز 2 دسمبر کوہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بجے روانہ ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ترقی اور بحالی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب ہم مزید مقامات کیلئے پروازیں شروع کر رہے ہیں ان میں لاہور سے بنکاک کوالالمپور اور سیالکوٹ سے بارسلونا سر فہرست ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر پی آئی اے کے کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مسافروں کے لئے سہولیات اور انکا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت کی۔مسافروں کو الوداع کرنے کے لئے پی آئی اے اسلام آباد کے اعلی افسران موجود تھے جن میں جنرل منیجر کسٹمر سروسز انعام باری، ڈسٹرکٹ منیجر جنید خان، منیجر پبلک ریلشنز امجد درانی، منیجر کوآرڈینیشن عثمان عین الدین، اسٹیشن منیجر پرویز نصیر اور منیجر پیسنجر سروسز چوہدری بشیر شامل تھے۔ کاروباری حلقوں اور مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کی نئی کاوش کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔

پی آئی اے

مزید :

علاقائی -