سروسز ہسپتال ،خاتون مریضہ کا ڈاکٹر پر بد اخلاقی کا الزام جھو ٹ نکلا

سروسز ہسپتال ،خاتون مریضہ کا ڈاکٹر پر بد اخلاقی کا الزام جھو ٹ نکلا

لاہور(کرائم رپورٹر)سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر نے خاتون مریضہ سے بد اخلاقی نہیں کی، الزام بے بنیاد نکلا، ڈی این اے رپورٹ منظر عام پرآگئی رپورٹ میں بد اخلاقی ثابت نہیں ہوئی، واضح رہے چند دن قبل ایک خاتون نے ڈاکٹر پربد اخلاقی کا الزام عائد کیا تھا، دوسری جانب ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ جو جھوٹی ایف آئی آر ان کے کیخلاف درج کی گئی تھی اس کو ختم کیا جائے۔

مزید : علاقائی