پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 68 اشتہاریوں سمیت216ملزم گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 68 اشتہاریوں سمیت216ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،721 لیٹر شراب،34 کلو گرام چرس،02 کلو گرام حشیش، 1682 گرام ہیروئن قبضہ میں لی، ناجائز اسلحہ5کلاشنکوف،03 رائفل،49 پسٹل،9گنز ، 202 گولیاں برآمدکر کے68 اشتہاریو ں سمیت 216 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے 68اشتہاریوں اور2 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے 84ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے۷۲۱ لیٹر شراب، 34730گرام چرس، 2050 گرام حشیش، 1682 گرام ہیروئن برآمدکی۔

جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے64ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے05 کلاشنکوف،03رائفل،09 گنز،49 پسٹل،26کارتوس اور202گولیاں برآمدکیں۔

مزید :

علاقائی -