لاہوریوں نے چھٹی پتنگیں اڑا کر منائی 2پتنگ ساز گرفتار ، سامان برآمد

لاہوریوں نے چھٹی پتنگیں اڑا کر منائی 2پتنگ ساز گرفتار ، سامان برآمد

لاہور+رائیونڈ(کرائم رپورٹر+نمائندہ پاکستان) شہر کے مختلف علاقوں میں چھٹی والے دن سخت پا بندی کے با وجود ،مغل پورہ، داتا دربا ر،مصری شاہ کے علاوہ مختلف مقا مات میں پتنگ بازی کا سلسلہ جا ری رہا ، پا بندی کے با وجود شہریوں نے چھٹی کا روزپتنگیں اڑا کر منا یا ،مغل پورہ،داتا دربار،مصری شاہ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں سخت پا بندی کے با وجود شہریوں نے پتنگیں اڑا کر چھٹی منا ئی پو لیس کے خلاف مختلف علاقوں میں 15پر کا لیں بھی چلتی رہیں مگر پو لیس اس خو نی کھیل کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ،دو سری جا نب مصری شاہ پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے وقاص نا می اور بشارت کو گرفتار کر کہ ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی ڈور پتنگیں اور چر خیاں بر آ مد کر تے ہوئے مقد مہ درج کر کہ انھیں حوالات میں بند کر دیا ،ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے پتنگیں اور چر خیاں بنا رہے تھے ۔ تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس نے ایس پی صدر ڈویژن علی رضا کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے تین پتنگ بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب پولیس نے ملزم غوث کو گلبرگ ٹاؤن ،محمد اسلم کو سندر روڈ اور طیب کو ریلوے کالونی سے گرفتار کرکے تھانے میں لیکر آئے تو سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں کوئی کسی پولیس اہلکار کا فون کرواتا رہا تو کوئی نیب اہلکار کا مگرفرض شناس سب انسپکٹر عبدالرحیم نے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھاتے ہوئے ان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا سب انسپکٹر عبدالرحیم نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے ،کیمیکل لگی ڈور پھرنے سے کئی لوگوں کی گردنیں کٹ جاتی ہیں ،جان لیوا رسم کو رائے ونڈ کے علاقہ میں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،معصول شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے

مزید : علاقائی